محکمہ لائیوسٹاک پنجاب اور بروک پاکستان کے زیر اہتمام ورلڈ اینیمل ڈے کا انعقاد

ورلڈ اینیمل ڈے کا انعقاد ‘ جانوروںپر رحم کرنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے لہٰذا نجی شعبہ کے تعاون سے عوام میں آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘محکمہ لائیوسٹاک پنجاب اور بروک پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں جانوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد

حیوانات ہماری زندگیوں کا اہم حصہ ہیں اور اُن کی فلاح و بہود کے لیے سول سوسائٹی اور نجی فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے ورلڈ اینیمل ڈے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک پنجاب اور بروک پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں جانوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ حیوانات ہماری معاشی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہیں جن کی فلاح کے لیے محکمہ لائیوسٹاک نہ صرف علاج معالجہ بلکہ قانون سازی بھی کر رہا ہے جن میں قابلِ ذکر پنجاب اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2019، لائیوسٹاک پالیسی 2021اور ڈاگ برتھ کنٹرول پالیسی شامل ہیں ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ جانوروں پر رحم کرنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے لہذا نجی شعبہ کے تعاون سے عوام میں آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔صوبائی وزیر نے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کابھی جائزہ لیا اور محکمہ کی آگاہی مہم کوسراہا۔تقریب میں جانوروں کی فلاح اورمتعلقہ قانون سازی بارے مباحثوں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال اورایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)خضرحیات نے بھی خطاب کیا اور ورلڈ ویٹرنری ڈے کے موقع پر جانوروں کی فلاح وبہود کے عزم کا اعادہ کیا ۔ تقریب میں پارلیمنٹیرینز ، وکلا ء، یونیورسٹی اساتذہ ، جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندگان ، محکمہ لائیوسٹاک و محکمہ جنگلی حیات کے افسران، صوبائی کمشنرگرلز گائیڈاور سول سوسائٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے