لائیوسٹاک بیلدار کا گریڈ 19 کے افسر پر غنڈوں کے ذریعے تشدد کا انکشاف

(لائیوسٹاک پاکستان) غنڈہ عناصر نے سپرنٹنڈنٹ تجرباتی فارم خانیوال پر بیہمانہ تشدد کیا، ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی، بااثر بیلدار کے آگے اعلیٰ افسران بے بس، چیف سیکرٹری نوٹس لے،عزیز الرحمن پر تشدد میں تجرباتی کیٹل فارم کا بیلدار علی اعظم شاہ ملوث کیونکہ عزیز الرحمن فارم میں جانوروں کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرتا، علی اعظم احکامات پر عمل نہیں چاہتا،سابقہ دور میں اس فارم میں بے ضابطگیوں کا عروج تھا، جس کی وجہ سے جانور میں کمی ہو رہی تھی جس سے ادارے کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا، اس میں بھی علی اعظم شاہ کا بہت بڑا ہاتھ تھا، ذرائع

لاہور( خبر نگار) محکمہ لائیوسٹاک میں ایک گریڈ کے بیلدار علی اعظم شاہ کا گریڈ 19 کے آفیسر عزیز الرحمن پر اپنے غنڈوں سے تشدد کروانے کا انکشاف، غنڈہ عناصر نے سپرنٹنڈنٹ تجرباتی فارم خانیوال پر بہیمانہ تشدد کیا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔ بااثر بیلدار کے آگے اعلیٰ افسران بے بس چیف سیکرٹری نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق ساﺅتھ پنجاب کے محکمہ لائیوسٹاک کے تجرباتی کیٹل فارم جہانگیر آباد خانیوال میں سپرنٹنڈنٹ عزیز الرحمن اور دیگر سٹاف کو نامعلوم غنڈہ عناصر نے اسلحہ کے زور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا متعلقہ تھانہ کچہ کھوٹے مقدمہ تو درج کر دیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی۔ تجرباتی فارم ذرائع کے مطابق عزیز الرحمن پر تشدد میں تجرباتی کیٹل فارم کا بیلدار علی اعظم شاہ ملوث ہے کیونکہ سپرنٹنڈنٹ عزیز الرحمن فارم میں موجود جانوروں کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرتا لیکن نام نہاد ینین لیڈر علی اعظم شاہ دفتری احکامات پر عمل نہیں کرنا چاہتا۔ ذرائع کے مطابق سابقہ دور میں اس فارم میں بے ضابطگیوں کا عروج تھا جس کی وجہ سے جانوروں میں کمی ہو رہی تھی جس سے ادارے کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا اس سارے کام میں کئی سالوں سے تعینات نام نہاد یونین لیڈر علی اعظم شاہ کا بڑا ہاتھ تھا۔ اس فارم میں دیگر لیبر پر شاہ کا دب دباﺅ تھا۔ لیبر میں نااہل کام چور اس کی بولی بولتے تھے لیبر سے علی اعظم شاہ پر فنڈز اکٹھے کرنے کا بھی الزام ہے جو لاکھوں روپے اکٹھے کئے جاتے ہیں اس فارم میں ونڈا کی کئی بوریاں خردبرد ہوئیں ہیں۔ اس فارم میں نایاب گائیں پائی جاتی ہیں سپرنٹنڈنٹ عزیز الرحمن نے اس بیلدار علی اعظم شاہ کی من مانیاں ختم کر دیں جو اس کو پسند نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق علی اعظم شاہ اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے اپنے غنڈوں سے عزیز الرحمن پر تشدد کروایا ہے۔ عزیز الرحمن نے پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ بیلدار علی اعظم شاہ کو تفتیش میں شامل کیا جائے لیکن پولیس تفتیش کرنے سے گریزاں ہیں۔

بیلدار علی اعظم شاہ نے ٹرانسفر کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا
لاہور( خبر نگار) بیلدار علی اعظم شاہ نے ٹرانسفر کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ بہاولپور فارم میں حاضری نہ دی ادارے کے احکامات پر بیلدار کا کھلا تھپڑ نہ کوئی کارروائی اور نہ کوئی ایکشن سیکرٹری نے بھی ستو پی لیا۔

میری ٹرانسفر کرنا کسی کی جرات نہیں‘ بیلدار علی اعظم شاہ
لاہور( خبر نگار) بیلدار علی اعظم شاہ کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی آفیسر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کی کوشش کرے گا وہ ہم نہیں ہونے دیں گے میرا ٹرانسفر کرنا کسی کی جرات نہیں۔

بیلدار اعظم شاہ نے سیاسی پریشر بڑھا دیا
لاہور(خبر نگار) بیلدار علی اعظم شاہ نے سیاسی پریشر بڑھا دیا وہ اپنے آفیسر کا دفاع نہیں کر سکتے وزیر اعلیٰ پنجاب و چیف سیکرٹری نوٹس لیں۔

سیکرٹری لائیوسٹاک دفاع میں ناکام، افسران مایوس
لاہور( خبر نگار) سیکرٹری لائیوسٹاک اپنے افسران کا دفاع کرنے میں ناکام، افسران میں مایوسی، ذرائع کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک ساﺅتھ پنجاب کی نااہلی ہے کہ اس کا گریڈ 19 کے آفیسر پر بیہمانہ تشدد ہوا لیکن اس کے دفاع کے لئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ خاموشی اختیار کر لی ہے جو نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈی جی لائیوسٹاک ساﺅتھ پنجاب کا موقف دینے سے گریز
لاہور( خبر نگار) اس خبر کے حوالے سے ڈی جی لائیوسٹاک ساﺅتھ پنجاب سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے موقف دینے سے گریز کیا۔

سپرنٹنڈنٹ عزیز الرحمن پر تشدد کے بعد افسران میں شدید غم و غصہ
لاہور( خبر نگار) اعلیٰ افسران میں گریڈ 19 کے سپرنٹنڈنٹ عزیز الرحمن پر تشدد کے حوالے سے غصہ پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ فیلڈ افسران کا مطالبہ ہے کہ اگر ہمارے افسران سپرنٹنڈنٹ عزیز الرحمن کو انصاف نہیں دے سکتے تو پھر ہم سڑکوں پر آئیں گے۔