محکمہ لائیوسٹاک میں بریڈ امپروومنٹ اور لائیو سٹاک فارمز بارے اہم اجلاس

سیکرٹری لائیوسٹاک کا لائیو سٹاک فارمز کے انتظامی امور بارے دو ٹوک فیصلہ

"لائیو سٹاک فارمز کی مینیجمینٹ بہتر نہ ہوئی تو فارم انچارجز ذمہ دار ہونگے۔ہمارے تجرباتی فارمز پر لائیو سٹاک سیکٹر کی ضروریات پر مبنی تحقیق کی اشد ضرورت ہے۔ اگر سرکاری فارمز کا کردار مثالی نہ ہوا تو عام فارمر کی تربیت ناممکن ہوگی۔” سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی

سیکرٹری لائیو سٹاک نے بریڈ امپروومنٹ بارے عملی اقدامات اٹھائے کی ہدایت کی اور دیگر تحقیقی اداروں کے تعاون سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مثبت کوششیں کرنے کی بھی تاکید کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)، ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل (توسیع) اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے