محکمہ لائیوسٹاک میں بریڈ امپروومنٹ بارے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک نوید حیدر شیرازی نے کی

پاک آرمی کے سنٹر آف ایکسیلنس فار بووائن جینیٹکس (CEBG)رینالہ خورد سے کرنل عبدالرحمان اور کرنل ذاکر کی شرکت, ماہرین نے CEBG کے پیشہ وارانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی, سیکرٹری لائیوسٹاک نے CEBG کی لیبارٹریز اور تحقیقی استعداد کار کو سراہا,جینیاتی تحقیق کے مثالی ادارے سے ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک

ادارے کے زیر انتظام تمام تحقیقی امور کا لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائے ۔ بریڈنگ ایکٹ کے تحت محکمہ کیساتھ رجسٹریشن سے بریڈ امپروومنٹ کے منصوبہ جات کو تقویت ملے گی۔ محکمہ لائیو سٹاک ادارہ کو تحقیقی معاونت کیلئے بھینس کے سانڈ فراہم کرے گا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک

جینیاتی اداروں کی مشاورت سے براہمن نسل کے سانڈوں کی مقامی افزائش کا لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے۔ سیمن امپورٹ اور آئی وی ایف جیسے منصوبہ جات بارے تعاون پر کام جاری ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کی بریڈ امپروومنٹ بارے تمام سفارشات کو جلد ازجلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

اجلاس میں CEBG کے ماہرین سمیت ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن اور دیگر افسران کی بھی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے