نوجوان نسل لائیوسٹاک کے مفید کاروبار کو اختیار کر سکتی ہے: ڈاکٹر جمشید اختر

(لائیوسٹاک پاکستان) جلالپور پیر والہ کے لائیو سٹاک ایڈوائزری اینڈ بزنس انکیوبیشن سنٹر کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج جلالپور پیر والہ میں نوجوان نسل کو لائیو سٹاک سے متعلق آگاہی دینے کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کالج کے طالب علموں میں لائیو سٹاک کی اہمیت بیان کرتے ہوے کہا کہ آج کل کے دور میں لائیو سٹاک سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور ملکی معیشت میں لائیو سٹاک کی اہمیت کو اس بات سے سمجھا جا سکتا ہے کہ جی ڈی پی میں لائیو سٹاک کا شئیر 11% اور زراعت میں 56% شئیر ہے۔ ہماری نوجوان نسل اعلی پیداواری نسل کے جانور پال کر لائیو سٹاک کے مفید کاروبار کو اختیار کر سکتی ہے۔ اپنے گھر اور گاؤں کو چھوڑ کر شہروں میں روزگار تلاش کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے گاؤں میں رہ کر لائیو سٹاک کے کاروبار کو ذریعہ معاش بنایا جاۓ۔ خواتین بھی مرغبانی اور بھیڑ بکریاں پال کر آمدن حاصل کر سکتی ہیں۔ مویشی ہسپتال جلالپور پیر والہ میں قائم لائیو سٹاک ایڈوائزری اینڈ بزنس انکیوبیشن سنٹر جانوروں اور پولٹری کا کاروبار کرنے والوں کو مفت تیکنیکی معاونت اور ویکسین کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے