محکمہ لائیوسٹاک کے اینیمل ہیلتھ کیڈر کے 39جونیئر کلرکس کی بطور سینئر کلرک پروموشن

لاہور (لائیوسٹاک پاکستان) محکمہ لائیو سٹاک اینیمل ہیلتھ کیڈر کے 39 جونیئر کلرکس کو بطور سینئر کلرک ترقی دے دی گئی۔

سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ڈاکٹر کنور محمد نعیم کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے کہا کہ پرموشنز سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور پرموشن کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔