لائیوسٹاک: کنٹریکٹ ملازمین کے لئے اچھی خبر

(لائیوسٹاک پاکستان) ویٹرنری یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب محمد مالک بھلہ تھے، تقریب میں ادارہ کے 43 عارضی و کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے آرڈرز تقسیم کیے گئے، مستقل ہونیوالے ملازمین میں گریڈ 1 کے 37، گریڈ 6 کے 5 اور گریڈ 9 کے 1 ملازمین شامل

سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مالک بھلہ کی مستقل ہونیوالے تمام ملازمین کو مبارکباد، ادارہ انسداد بے رحمی حیوانات کے ملازمین ایک نیک فریضہ سرانجام دے رہے ہیں جو قابلِ ستائش ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک

ریگولرائزیشن سے ملازمین کی ملازمت بارے بے یقینی دور ہو گئی۔ مستقلی سے ادارہ کے ملازمین کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔ بعض ملازمین عرصہ 34 سال سے مستقلی کے منتظر تھے جن کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔ ادارہ انسداد بے رحمی حیوانات کو بااختیار بنانا اینیمل ویلفئیر کیلئے ناگزیر ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک

ملازمین نے مستقلی پر محکمہ لائیو سٹاک سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرل توسیع اور وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی کی شرکتمحترمہ فریال گوہر، ادارہ کے سابق اعزازی سیکرٹری صاحبان اور دیگر افسران کی بھی شرکت