محکمہ لائیوسٹاک ادارہ برائے انسداد بے رحمی حیوانات کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

(لائیوسٹاک پاکستان) اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کی۔

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی کی بھی شرکت

ایس پی سی اے کے اعزازی سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی کی ادارہ جاتی سرگرمیوں بارے بریفنگ

اجلاس میں ایس-پی-سی-اے کے امور، بجٹ اور قوانین میں ترامیم  کی منظوری

ایس-پی-سی-اے کے دائرہ کار بڑھانے، تعیناتیوں، اینیمل ایمبولینس، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور اینیمل ویلفیئر ایکٹ کے ڈرافٹ کی منظوری۔

جانوروں کی دیکھ بھال اور اور ان پر بے رحمی کے تدارک میں ایس-پی-سی-اے کا کردار مثبت رہا ہے۔ وزیر لائیو سٹاک حسنین دریشک

اینیمل ویلفیئر بارے قوانین پر عملدرآمد سے جانور دوست معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک

ایسے قوانین مرتب کرنا ناگزیر ہے جن سے ادارے کا تقدس بحال رہے اور پاکستان اینیمل ویلفیر سٹیٹ کی طرز پر کام کرسکے۔ حسنین دریشک

محکمہ لائیو سٹاک مختلف قوانین اور پالیسی سازی سے اینیمل ویلفیئر بارے کردار ادا کررہاہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب

پنجاب اینیمل ہیلتھ ایکٹ، لائیو سٹاک پالیسی اور ڈاگ برتھ کنٹرول پالیسی کی تشکیل چند اہم اقدامات ہیں۔ نوید حیدر شیرازی

شرکاء نے اینیمل ویلفیئر بارے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا مہم کا آغاز کرنے کی بھی سفارش

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل (توسیع) اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کی شرکت

نامور اداکارہ اور اینیمل رائٹس ایکٹیویسٹ فریال گوہر، نمائندگان برائے ہوم سیکرٹری،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی بھی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے