محکمہ لائیو سٹاک کے پروگراموں پر کامیابی سے عملدرآمدجاری: ڈاکٹر خلیل
ڈائریکٹر لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا ہے کہ کسانوں کو گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کی سہولیات فراہم کرنے اور وزیراعظم کے ویژن کے مطابق گھریلو سطح پر مرغبانی کے فروغ کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کے پروگراموں پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)انہوں نے محکمہ کے جاری منصوبوں کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ گھریلو سطح پر مرغبانی کے فروغ کے لیے گوجرانوالہ میں مرغیوں اور مرغوں کے تین ہزار یونٹ ریائتی نرخوں پر صرف 1050 روپے فی یونٹ کے حساب سے تقسیم کیے جا چکے ہیں ، چھوٹے زمینداروں کو دودھ کی پیداوار کا صحیح معاوضہ دلانے کیلئے گروپس کی شکل میں مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے کا ماڈل بھی تیار کیا گیا ہے ۔