جانوروں کو لمپی سکن سے محفوظ رکھنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں: ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک

(لائیوسٹاک پاکستان) جانوروں کو لمپی سکن اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ پوری طرح کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر عبدالرحمان نے گوجرانولہ اور سیالکوٹ میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے قائم سیل پوائنٹس کے دورے کے دوران کیا

انہوں نے سیالکوٹ میں اکبر آباد اور گوجرانولہ میں چند دا قلعہ سیل پوائنٹ،کھیالی فلائی اوور سیل پوائنٹ،راجکوٹ سیل پوائنٹ، علی پور چوک،معافی والہ سیل پوائنٹ،کامونکی سیل پوائنٹ اور کامونکی چیک پوسٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور قربانی کے جانوروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر جنرل نے ڈیوٹی پر موجود سٹاف کو ہدایات دیں کہ سیل پوائنٹس پر موجود جانوروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ لوگوں کو صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ جانوروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹر عبدالرحمان نے اس موقع پر بیوپاری حضرات سے بھی گفتگو کی اور محکمانہ سہولیات بارے استفسار کیا۔ بیوپاری حضرات نے محکمہ لائیو سٹاک کی کوششوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے