محکمہ لائیوسٹاک جائزہ اجلاس، گوجرانوالہ اور ساہیوال کی کارکردگی بہترین قرار

محکمہ لائیوسٹاک میں شش ماہی کارکردگی بارے بذریعہ ویڈیولنک جائزہ اجلاس

(لائیوسٹاک پاکستان) اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے کی۔ڈویژنل ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاگوجرانولہ اور ساہیوال ڈویژن کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا گیا اور متعلقہ ڈائریکٹرز کو سراہا کیا گیا۔ تمام ڈویژنز کی کارکردگی کاباقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ ہم "احتیاط علاج سے بہتر” کا عزم لئے موذی امراض کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ تمام افسران اپنے ڈویژن میں متحرک ہوں اور محکمانہ ترجیحات کی انجام دہی یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر جنرل توسیع ان اضلاع یا ڈویژنز کا دورہ کریں جہاں کارکردگی میں کمی سامنے آئے اور ایک ہفتہ میں رپورٹ کریں۔ امراض کے کنٹرول بارے محکمانہ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ممکن بنائیں۔وسائل کے مناسب اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کیلئے جامع لائحہ عمل وضع کیا جائے اور ان کا توسیعی اور آگاہی دائرہ کار بڑھایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عیدالاضحی سے قبل قربانی کے جانوروں کو چیچڑوں سے بچاؤ کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر مویشیوں کیلئے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کا انتظام یقینی بنائیں۔ مویشی منڈیوں اور چیک پوسٹوں پر علاج معالجہ اور سپرے کیا جائے گا۔ 9211 ڈیٹا کا مؤثر اندراج خدمات کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتاہے۔درست ڈیٹا کولیکشن محکمانہ ترجیحات وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتاہے۔ مستند ڈیٹا کی جانچ سے معیاری سروس ڈلیوری کے قواعد وضع کئے جائیں۔ ڈائریکٹر پلاننگ ڈیٹا اپ لوڈنگ اور ڈیٹا کوآرڈی نیشن بارے تمام ڈویژنز سے مل کر کام کریں۔

پولٹری، ڈیری، گوشت اور قوانین و لائسنسز بارے رہنمائی کیلئے موبائل ایپلیکیشن بنائی جائیں۔ شعبہ لائیو سٹاک کے تمام پہلوؤں بارے موثر آگاہی فراہم کی جائے۔ ادویات کی فراہمی اور دستیابی بارے بہتر نظام وضع کیا جائے۔

ویڈیو لنک اجلاس میں ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز، ڈویژنل ڈائریکٹرزاور دیگر افسران کی بھی شرکت