محکمہ لائیوسٹاک کے ملازم سے رشوت طلب کرنے پر ڈرگ انسپکٹر گرفتار

بہاولنگر (لائیوسٹاک پاکستان) محکمہ لائیوسٹاک کے ملازم سے رشوت طلب کرنے پر ڈرگ انسپکٹر گرفتار

محمد ارسلان جو کہ ہارون آباد ضلع بہاولنگرکا رہائشی اور محکمہ لائیوسٹاک میں اے آئی ٹیکنیشن کام کرتا ہے کی درخواست کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیر احمد نے اسے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے روک کر دوائیوں والا بیگ چیک کیا اور 25000 روپے رشوت طلب کی۔ جس کے خلاف اس نے FIR درج کروائی جس کے نتیجے میں ڈرگ انسپکٹر کے خلاف کاروائی کر کے اسے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے