محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین میں موٹرسائیکلز تقسیم کرنے کی تقریب

حیدرآباد (لائیوسٹاک پاکستان) محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین میں موٹر سائیکلز تقسیم کرنے کا مقصد مویشی مالکان کو خدمات کی فراہمی مؤثر بنانا ہے: صوبائی وزیر لائیوسٹاک و فشریز عبدالباری پتافی

ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک حیدرآباد صوبہ سندھ کے دفتر میں موٹر سائیکلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے صوبے میں 149 چلرز لگا دئے گئے ہیں، محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین میں موٹر سائیکلز تقسیم کرنے کا مقصد مویشی مالکان کو خدمات کی فراہمی مؤثر بنانا ہے یہ موٹر سائیکلز انفرادی نہیں بلکہ سنٹرز کو الاٹ کی گئی ہیں عملہ تبدیل ہونے کی صورت میں یہ موٹرسائیکلز نئے آنے والے عملے کو ملیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بریڈنگ کیلئے آسٹریلیا، برازیل اور دیگر ممالک سے جانور منگائے ہیں تاکہ اچھی نسل کے جانوروں سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے صوبے میں ویکسینیشن سمیت لائیوسٹاک کے دیگر شعبوں کی کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے