محکمہ لائیوسٹاک کا میلہ میں فارمر ڈے، بلغاریہ کی سفیر اور وزیراطلاعات کی شرکت

(لائیوسٹاک پاکستان) محکمہ لائیو سٹاک نے جہلم کے بجوالا فاریسٹ میں منعقدہ میگا پلانٹیشن میلہ میں فارمر ڈے کا اہتمام کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا مہمان خصوصی تھیں۔

شجرکاری مہم کے دوران بیس ہزار درخت لگائے گئے۔محکمہ لائیو سٹاک جہلم نے اسکول کے بچوں اور تقریب کے شرکاء کے لیے موبائل بس ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جہلم ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے مہمانوں کو محکمانہ سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے