لائیوسٹاک فارمرزجانوروں میں فاسفورس ونمکیات کی کمی کوپورا کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں،ترجمان

قصور (لائیوسٹاک پاکستان) فاسفورس ونمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثر کر رہی ہے لہذالائیوسٹاک فارمرزمذکورہ کمی کوپورا کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قصورکے ترجمان نے بتایا کہ نمکیات کو مویشیوں و جانوروں کی خوراک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہ نمکیات مختلف طریقوں سے جانورو ںکو فراہم کئے جاتے ہیں کیونکہ ان کی کمی جانوروں افزائش نسل اور کام کرنے کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دودھ دینے والے مویشیوں میں دودھ کی مقداراورصحتمند گوشت کی پیداواری صلاحیت آہستہ آہستہ کم ہونے کا موجب بھی فاسفورس اور دیگر نمکیات کی کمی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات جو چار جانوروں کو فراہم کررہے ہیں وہ نمکیات کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو چاہئیے کہ وہ سبز چارہ کاشت کرتے ہوئے زمین میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں تاکہ مویشیوں وجانوروں کی دودھ وگوشت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن بنایاجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔