لائیوسٹاک فارمز کا اقتصادی تجزیہ کیا جائے تاکہ ان کو مستحکم کیا جاسکے،سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب

اوکاڑ(لائیوسٹاک پاکستان) تحقیقی منصوبہ جات کے اغراض و مقاصد محکمانہ ترجیحات کے مطابق ہوں تاکہ ان منصوبہ جات کے ثمرات حقیقی معنوں میں مویشی پال تک پہنچائے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی نے لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادر نگر کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے جانوروں کے باڑوں سمیت لیبارٹریز، ٹریننگ سینٹر اور فیلڈ مل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورہ کے دوران سیکرٹری لائیوسٹاک کو ادارہ کی کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ کے دوران سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ لائیوسٹاک فارمز کا اقتصادی تجزیہ کیا جائے تاکہ ان کو اقتصادی سطح پر مستحکم کیا جاسکے۔ مزید یہ کہ لائیوسٹاک فارمز کے عملہ اور مویشی پال کے لیے تربیتی سیشنز کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں عملی مہارت کے لیے روٹیشن پالیسی وضع کی جائے۔بہادرنگر فارم میں جاری ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے سیکرٹری لائیوسٹاک کا مزید کہنا تھا کہ سائیلج مشینوں کی فراہمی کے منصوبہ پر شفافیت سے عمل درآمد کیا جائے اور مطلوبہ اہداف مقررہ وقت میں پورے کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے