مویشی پال حضرات کو آگاہی اور ٹریننگ دینا ہو گی، ڈپٹی کمشنر

وہاڑی زراعت اور لائیو سٹاک کے حوالے سے انتہائی اہم علاقہ ہے ڈپٹی کمشنر

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہٰی نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی زراعت اور لائیو سٹاک کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا علاقہ ہے لائیو سٹاک کی ترقی اور اس کو ایکسپورٹ کرنے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ ضلع وہاڑی میں لائیو سٹاک کی پروموشن ہو۔ لائیو سٹاک کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرکے ہم خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل کرسکتے ہیں ہمیں جدید تحقیقات سے فائدہ اٹھانا ہو گا اور مویشی پال حضرات کو آگاہی اور ٹریننگ دینا ہو گی وہ میونسپل کمیٹی میں لائیو سٹاک کی پروموشن کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز زاہد اقبال چوہدری، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رائے ذاکر علی، گلوبل ہلال سروسز کے منیجنگ ڈائر یکٹر محمد اویس خان اور دیگر افسران موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے