لائیوسٹاک بریڈنگ اتھارٹی کا سیمن بریڈنگ کی سرگرمیوں بارے اجلاس

لائیوسٹاک بریڈنگ اتھارٹی کا گیارواں اجلاس ویٹرنری اکیڈمی لاہور میں منعقد۔

(لائیوسٹاک پاکستان) اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور اور چیئرمین بریڈنگ اتھارٹی ڈاکٹر محمد علیم نے کی ۔ رجسٹرار لائیوسٹاک بریڈنگ اتھارٹی ڈاکٹر ساجد اقبال نے سیمن بریڈنگ اتھارٹی کی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔

سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شعبہ لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے بریڈ امپروومنٹ بنیادی اکائی ہے۔ بریڈنگ سروسز کی سرگرمیوں بارے مانیٹرنگ ناگزیر ہے ۔ بریڈنگ سروسز کی فراہمی میں کوالٹی اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ بریڈ امپروومنٹ محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین بریڈنگ اتھارٹی ڈاکٹر محمد علیم کا کہنا تھا کہ بریڈ امپروومنٹ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کا باعث بنے گی ۔

اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی ویٹنی اینیمل سائنسز لاہور ،وائس چانسلر چولستان وٹرنری یونیورسٹی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، لا ، فائنانس ڈیپارٹمنٹ اور ایگریکلچر کمیٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔