سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی زیرصدارت لمپی سکن بیماری بارے اہم اجلاس

ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نے لمپی سکن بیماری کیلئے کئے جانیوالے محکمانہ اقدامات بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں لمپی سکن بیماری کے کنٹرول پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جانوروں کی نقل و حمل پر پابندی اوررِنگ ویکسی نیشن بیماری کے تدارک میں سب سے اہم پہلو ہیں: محکمہ کا ڈیزیز ایمرجنسی سیل 24 گھنٹے کام کر رہا ہے جس کا نمبر042-99220338ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک

اب تک تین لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں پنجاب ،سندھ اوربلوچستان سمیت ملٹری و پرائیویٹ ڈیری فارمز کو مہیا کی جا چکی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ریسرچ

ویکسین کی ترسیل اور جانوروں کو ویکسین لگانے میں کو لڈ چین سسٹم کو یقینی بنایا جاتا ہے۔سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی

اجلاس میں ضلع رحیم یار خان میں لمپی سکن بیماری بارے کئے گئے سروے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ رپورٹ کی روشنی میں محکمانہ سطح پر سفارشات مرتب کی گئیں۔ سفارشات کے تحت دیگر صوبوں سے جانوروں کی نقل وحمل پر پابندی کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹرجنرلز اور دیگر محکمانہ افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے