محکمہ لائیو سٹاک کی کاروائی، لمپی سے متاثر جانوروں کی گاڑی پکڑ کر قرنطینہ منتقل

محکمہ لائیو سٹاک لاہور کی کاروائی

لمپی سکن بیماری سے متاثرہ جانور والی گاڑی کو لاہور داخل ہونے سے روک لیا گیا۔ راوی پل کے قریب پکڑے گئے بیمار جانورکو ہندو گجراں تحصیل شالیمار میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

جبکہ دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل (توسیع)کا لائیوسٹاک چیک پوسٹوں اور مویشی منڈیوں کا دورہ

ڈاکٹر احتشام الحق نے لاہور ڈویژن میں قائم چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا۔چیک پوسٹوں پر عملہ کی حاضری ، چیچڑ مار سپرے مہم اور لمپی سکن بیماری کی روک تھام کا جائزہ لیاگیا۔ڈائریکٹر جنرل نے محکمانہ قدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محکمہ لائیوسٹاک مویشیوں اور انسانوں کی صحت محفوظ بنانے کیلئے پُر عزم ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ۔ مویشیوں کو مفت چیچڑ مار سپرے جبکہ جانور بردار گاڑیوں پر سٹیکرز لگائے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر احتشام الحق

ڈائریکٹر جنرل کا شیخوپورہ کی مرکزی مویشی منڈی کا بھی دورہ۔انہوں نےمنڈی میں قائم فری ویٹرنری کیمپ پر دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورہ کے دوران ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور ڈویژن اور ڈائریکٹر کمیونی کیشن بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے