محکمہ لائیوسٹاک میں لمپی سکن بیماری بارے اجلاس

اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک نوید حیدر شیرازی نے کی

ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نے خصوصی محکمانہ ہنگامی پلان بارے بریفنگ دی، پاکستان میں ابھی تک بھینسوں میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ

ہنگامی پلان تمام ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کو بھجوایا جا رہا ہے. پنجاب میں یہ بیماری سندھ جبکہ سندھ میں راجستھان سے پھیلی ہے۔ محکمہ کی تمام لیبارٹریز لمپی بیماری کی تشخیص میں سرگرم عمل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اور ڈائریکٹر جنرل توسیع تمام عملہ کو ہائی الرٹ رکھیں۔ نوید حیدر شیرازی

بیماری آنے کی صورت میں ملحقہ ڈیروں و علاقوں میں فوری ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،اب تک 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ویکسین کی خوراکیںپورے پاکستان میں بھجوائی جا چکی ہیں۔ سیکرٹری لائیو سٹاک

لمپی بیماری بارے ایمرجنسی سیل مکمل فعال اور متحرک ہے۔ ایمرجنسی سیل سے اس نمبر پر رابطہ کیاجاسکتا ہے04299220338مویشی پال مزید رہنمائی اور ماہرین سے رابطہ کیلئے ہیلپ لائن 080009211 پر بھی رابطہ کریں ۔ سیکرٹری لائیو سٹاک

بیماری کی اطلاع دینے کیلئے محکمانہ موبائل ایپلیکیشن نہایت فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ پنجاب سے روزانہ کی بنیاد پر وفاقی اداروں کو رپورٹنگ بھی کی جا رہی ہے۔ بیماری کی صورت میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ موبائل بسوں، کسان بیٹھک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ نوید حیدر شیرازی

اجلاس میں ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر افسران کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے