محکمہ لائیو سٹاک کے انتظامی امور بارے اہم اجلاس

اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی نے کی

تحقیق کا مقصد عام فارمر تک بہترین فارمنگ ماڈل پہنچانا ہے۔ لائیو سٹاک فارمر کی تسلی ہی محکمانہ کارکردگی کا ثبوت ہوتی ہے ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی

پنجاب بھر کے لائیو سٹاک مراکز مویشی پال کو سہولت پہنچانے میں عملی کردار ادا کریں۔ تمام انتظامی افسران فیلڈ مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ بلا عذر غیر حاضری جرم ہےاور ایسے افسران کو نوکری پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ تمام ادارے اپنے اغراض و مقاصد کی تکمیل یقینی بنائیں۔ سروس ڈلیوری میں غفلت پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک

ادویات کی مفت فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ لائیو سٹاک عملہ مویشی پال تک مفت خدمات فراہمی کرے اور انتظامی افسران اس پہلو کو یقینی بنائیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک

اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز کی شرکت۔پنجاب لائیو سٹاک بورڈ کے چیف آف ایگزیکٹو کی شرکاء کو خضرآباد فارم اور دیگر منصوبوں بارے بھی بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے