محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے دودھ کی پیداواری لاگت جاری کر دی گئی

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کا خیر مقدم

کراچی (لائیوسٹاک پاکستان) ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر محکمہ لائیوسٹاک سندھ کی جانب سے کراچی سمیت دیگر شہروں کیلئے دودھ کی پیداواری لاگت جاری کر دی گئی۔دودھ کی پیداواری لاگت 133 روپے فارم گیٹ کراچی اور 127 روپیہ فی لیٹر حیدرآباد کیلئے جاری کی گئی ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز کا پرافٹ 26.60 فی لیٹر شامل کرکے یہ رقم 159.60 روپیہ فی لیٹر اور 19 روپیہ فی لیٹر کرایہ،ہول سیلرز پرافٹ اور ملک ریٹیلرز پرافٹ شامل کرکے 178.60 فی لیٹر ہوگی۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے اگر 24 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرنے میں حق بجانب ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے