محکمہ لائیوسٹاک جنوبی پنجاب کے افسران اور ویٹرنری سٹاف میں اعلٰی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور اعزازیہ تقسیم

(لائیوسٹاک پاکستان) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب کے افسران اور ویٹرنری سٹاف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں ایک تقریب منعقد ہوئی

بہاولپور) جس میں سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی، ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سبطین بخاری، ڈائریکٹر لائیوسٹاک چولستان ڈاکٹر سہیل خان، لائیوسٹاک آفیسرز اور پیرا ویٹرنری سٹاف موجود تھا

اس موقع پر 172 ویٹرنری آفیسرز اور پیرا ویٹرنری سٹاف میں تعریفی اسناد اور اعزازیہ دیا گیا۔تقریب سے سیکریٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محنتی اور قابل افسران و سٹاف کی شاندار کارکردگی سے شعبہ لائیوسٹاک کو فروغ حاصل ہوا ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دئیے گئے اہداف کے حصول میں افسران اور سٹاف کی کارکردگی نمایاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ افسران وسٹاف کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں حکومت کی جانب سے تعریفی اسناد اور اعزازیہ دیا گیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ وہ اسی جوش وجذبہ اور محنت سے اپنے فرائض انجام دیں

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و سٹاف کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ لائیو سٹاک کے شعبہ سے وابستہ افراد کی راہنمائی اور جانوروں کے علاج معالجہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مزید فروغ پائے

(ملتان) سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ کی جانب سے اعلی کارکردگی کے حامل محکمہ لائیوسٹاک ملتان ڈویژن کے 161 افسران اور سٹاف میں اعزازیہ اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئی

تقریب میں سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی، ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملتان ڈاکٹر سبطین بھٹی سمیت متعدد افسران اور پیراویٹرنری سٹاف نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ کا کہنا تھا کہ محنتی اور قابل افسران اور سٹاف کی شاندار کارکردگی سے شعبہ لائیوسٹاک کو فروغ حاصل ہوا۔

(ڈیرہ غازی خان) سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے ڈیرہ غازی خان میں افسران و ملازمین کے درمیان اعزازیہ و تعریفی اسناد تقسیم کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ محنتی اور دیانت دار ملازمین محکمہ کی ترقی کا کلیدی اثاثہ ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ڈی جی خان کی روایات کے مطابق بلوچی "پگ” پہنائی.آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری لائیو سٹاک ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ محنتی ملازمین محکمہ کا اثاثہ ہیں۔سزا اور جزا کے اصول سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن لائیو سٹاک کے معیار اور تعداد کے حوالے سے ملک بھر میں منفرد پہچان رکھتا ہے۔انہوں نے ممکنہ سیلاب کو سامنے رکھتے ہوئے کوہ سلیمان کو ابھی فوکس کردیا ہے۔بروقت ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائیگا۔میدان کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں سی وی ڈی اور موبائل وین کے ذریعے لائیو سٹاک کی ترقی کےلئے کام کررہے ہیں ۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں ٹیم ورک سے اہداف کا حصول ممکن ہوا۔اعزازیہ اور تعریفی اسناد دینے سے مزید محنت کرنے کا جذبہ پروان چڑھے گا۔