محکمہ لائیوسٹاک میں آن لائن حاضری سسٹم کا آغاز

  لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک سیکرٹری کیپٹن (ر)  ثاقب  ظفر کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک میں آن لائن حاضری سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام  محکمانہ دفاتر کی افرادی قوت کا ریکارڈ بہت جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔ گڈ گورننس اور بہتر مانیٹرنگ کے لیے یہ سسٹم انتہائی اہم ہے۔ جبکہ موجودہ سسٹم پالیسی پلاننگ اور سٹاف کی  مجموعی کارکردگی جانچنے کے لیے ناگزیر ہے۔ بہت جلد ڈائریکٹریٹ پلاننگ کے ذریعے آن لائن حاضری کے نظام کو صوبہ بھر میں لاگو کر دیا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن یڈمن خضر حیات نے مزید کہا کہ اس سسٹم کے تحت ہر طرح کی رخصت کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ تمام محکمانہ افسر اور سٹاف کا ڈیٹا شناختی کارڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

One thought on “محکمہ لائیوسٹاک میں آن لائن حاضری سسٹم کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔