سیکرٹری لائیوسٹاک کا نئے تیار کردہ پالتو جانوروں کے آپریشن تھیٹر کا دورہ

"تمام افسران مویشیوں اور پالتو جانوروں کے مالکان کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں” سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی

(لائیوسٹاک پاکستان) سیکرٹری لائیو سٹاک نے دفاتر، ہسپتالوں، پولٹری فارم اور دودھ جمع کرنے کے مراکز کا دورہ کیا۔انہوں نے لائیو سٹاک ٹیم ضلع گجرات کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔

"کسانوں کی سہولت کو اولین اہمیت دی جانی چاہیے اور لائیو سٹاک کے شعبے میں نئے آنے والوں کی مدد کے لیے فیلڈ فارمیشنز کو بزنس ایڈوائزری موڈ اپنانا ہوگا۔” سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب

سیکرٹری لائیو سٹاک نے نئے تیار کردہ پالتو جانوروں کے آپریشن تھیٹر کا دورہ بھی کیا اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا لگایا۔

ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈائریکٹر (گوجرانوالہ ڈویژن) ڈاکٹر خالق شفیع اور ایڈیشنل ڈائریکٹر گجرات ڈاکٹر طاہر عزیز بھی اس دورے میں سیکرٹری لائیو سٹاک کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔