محکمہ لائیوسٹاک میں ترقیاتی منصوبہ جات بارے اہم اجلاس

(لائیوسٹاک پاکستان) اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک اسد رحمان گیلانی نے کی۔ اجلاس میں نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نئی ڈسپنسریوں کے قیام سمیت مختلف منصوبہ جات زیر غور آئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب اسد رحمان گیلانی کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیوسٹاک حکومتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ تمام منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی پروگرامز بارے واضح اہداف مقرر کیے جائیں۔ تمام منصوبہ جات میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جائے منصوبہ جات کی تکمیل بارے حتمی ڈیڈ لائن کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈائریکٹر جنرلز سمیت متعلقہ افسران کی بھی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے