محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں پروموشن کیلئے لازمی ٹریننگز کا باقاعدہ آغاز

گریڈ 17 سے 18 اور گریڈ 18 سے 19 میں پروموشن کیلئے ٹریننگز بالترتیب ایک ماہ اور 2 ماہ جاری رہیں گی

ٹریننگز کا انعقاد سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور کی خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوا، تربیتی پروگرام میں پنجاب بھر سے گریڈ 17 کے 40 جبکہ گریڈ 18 کے 30 افسران شریک، شرکاء کو آفس مینجمنٹ، آئی ٹی، پلاننگ اور مالیاتی امور بارے ٹریننگ دی جائے گی۔ سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور کا تمام شرکاء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

تربیتی پروگرام سے محکمانہ افرادی قوت کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر آصف ساہی

تربیتی پروگرام کیلئے نجی و سرکاری شعبہ سے بہترین ٹرینرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد

ٹریننگز کا اہتمام ویٹرنری یونیورسٹی میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری اکیڈمی میں کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی

ان ٹریننگز کے انعقاد کیلئے محکمانہ سطح پر ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ

افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ،ڈائریکٹر کمیونیکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ویٹرنری اکیڈمی اور دیگر کی بھی شرکت