محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے تحت عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے تحت عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نعتیہ کے سلسلہ میں  تقریب کا انعقاد

(لائیوسٹاک پاکستان) نعتیہ تقریب میں خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے گئے  ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ڈاکٹر عبدالرحمان نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی   جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ تمام عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔ اللّٰہ کے نبی سے محبت اور ختم نبوت پر ایمان ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ نبی پاکﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے. نبی پاک ﷺ کی مبارک ہستی اعلی سیرت اور حسن و اخلاق کا اعلی نمونہ ہے۔ نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ پر عمل پیرا یو کر ہم دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں. تقریب میں ڈائریکٹر کمیونیکیشن سمیت خواتین و حضرات اور بچوں نے بھی شرکت کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے