وزیراعلی کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب اور سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب کا تونسہ کا دورہ

(لائیوسٹاک پاکستان) وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں ماڈل لائیو سٹاک فارم بنے گا جس کےلئے400 سے زائد کنال رقبہ درکار ہوگا وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر،سیکرٹری جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے تونسہ کا دورہ کیاڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈی جی لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد،پی اے حمزہ سالک،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں 400 سے زائد کنال پر ماڈل لائیو سٹاک فارم بنے گا جس کےلئے صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر،سیکرٹری جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے تونسہ کےموضع چٹ پانی،سالاری میں ماڈل لائیو سٹاک فارم کےلئے مجوزہ جگہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل کیٹل فارم بننے سے علاقہ میں لائیو سٹاک کو ترقی ملے گی اور مویشی پال حضرات کے معاشی مسائل حل ہوگے۔سیکرٹریز لائیو سٹاک نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان بالخصوص کوہ سلیمان لائیو سٹاک میں خاصی اہمیت رکھتا ہے۔کوہ سلیمان کے مویشیوں کا گوشت کی صوبہ بھر میں مانگ ہے۔قدرتی جڑی بوٹیوں کی خوراک سے تیار ہونے والی مویشیوں کا گوشت نہایت ذائقہ دار اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خطہ میں لائیوسٹاک کی ترقی کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے لائیو سٹاک کے سیکرٹریز نے تونسہ میں وٹرنری ہسپتال اور ڈسپنسریوں کا بھی معائنہ کرتے ہوئے فراہم وٹرنری سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے