محکمہ لائیو سٹاک میں تقرریاں و تبادلے

(لائیوسٹاک پاکستان) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ لائیو سٹاک میں تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ڈاکٹر احتشام الحق جو کہ بطور ڈائریکٹر اینیمل ڈیزیز رپورٹنگ اینڈ سرویلنس کام کر رہے تھے ان کو ڈائریکٹر جنرل توسیع تعینات کر دیا گیا ہے ڈاکٹر سید ندیم بدر جو کہ بطور ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژن اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے کو ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن اور ڈائریکٹر بریڈامپرومنٹ ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی کوڈائریکٹرلائیوسٹاک سرگودھا ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف جو کہ بطور ڈپٹی ڈائریکٹربریڈامپرومنٹ خدمات سر انجام دے رہے تھے کوڈائریکٹر بریڈ امپرومنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رانا عبدالروف کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کولڈ چین سے تبدیل کر کے ڈ ائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے گورنر پنجاب کی ہدایات پرتقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک اسد رحمان گیلانی نے تعینات ہونے والے تمام افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے کے یہ افسران اپنے فرائض مزید جاں فشانی اور تندہی سے سر انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے