محکمہ لائیوسٹاک میں اسمبلی سوالات بارے اجلاس کا انعقاد

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کی

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک رانا شہباز احمد اور سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی کی بھی شرکت۔ محکمانہ افسران کی وزیرلائیوسٹاک کو سوالات بارے تفصیلی بریفنگ

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردارحسنین بہادردریشک کاکہناتھاکہ وزیراعظم کے مرغی پال پروگرام کے تحت ہرسال پانچ لاکھ مرغیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ ان کامزید کہناتھاکہ مو یشیوں میں زیادہ دودھ حاصل کرنے کی لالچ میں استعمال ہونیوالے غیر قانونی ہارمونز مختلف بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک رانا شہباز احمدکاکہناتھاکہ محکمانہ پالیسیوں کا محور مویشی پال اور ملکی معاشی ترقی ہونا چاہیے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے