محکمہ لائیوسٹاک سے ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

(لائیوسٹاک پاکستان) ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور میں پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن PVMA کی جانب سے محکمہ لائیوسٹاک سے ریٹائر ہونے والے 24 افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔

صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد اور سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مسعود انور کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت پوری کرنے والے افسران نے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دیئے۔آپ کی خدمات اس محکمہ، صوبہ اور ملک کے لیے ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ پاکستان کی معیشت کا 14 فیصد لائیوسٹاک کے ہاتھ میں ہے ۔ محکمہ کے نمائندوں کی محنت پر کسان پال کی خوشحالی اور ملکی اکانومی انحصار کرتی ہے۔ لائیو سٹاک کا شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ گوشت کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ اینیمل ٹریس ایبیلٹی پروگرام کے اجراء سے گوشت کی برآمدات بڑھے گی

سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ پانے والے افسران محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔امید کرتا ہوں کہ ریٹائرمنٹ پانے والے افسران کی جگہ تعینات ہونے والے افسران محکمانہ امور کو بطریق احسن ادا کریں گے۔ دودھ اور گوشت کی برآمدات بارے بے نسلی جانوروں کی بریڈ امپروومنٹ کے حوالے سے منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔

صدر پی وی ایم اے ڈاکٹر ارشد کا کہنا تھا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور کی کاوشیں کابل تحسین ہے۔ ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ کا قیام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے. بیماری سے پاک علاقے کی کامیابی میں ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں

تقریب میں ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ کو فعال کرنے والے افسران میں بھی شیلڈز تقسیم کی گئیں

تقریب کے اختتام پر تمام ریٹائرمنٹ پانے والے افسران میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور محکمانہ افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔