محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے مختلف سیل پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ
(لائیوسٹاک پاکستان) عید الاضحی کے موقع پر لگائے گئے سیل پوائنٹس پر لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کیے گئے انتظامات اور سہولیات کی فراہمی چیک کرنے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ خالد محمود چوھدری نے ڈائریکٹر جنرل توسیع، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن و دیگر افسران کے ہمراہ پائن ایونیو سیل پوائنٹ کا دورہ کیا۔
انھوں نے ویٹرنری کیمپ پر سٹاف کی حاضری، ادویات کی فراہمی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ہدایات دیں کہ جانوروں کو لمپی سکن ودیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور سیل پوائنٹ پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لمپی سکن سے متاثرہ کوئی بھی جانور داخل نہ ہو سکے۔ انھوں نے مختلف علاقوں سے آنے والے بیوپاریوں سے گفتگو بھی کی اور ان کو محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کے متعلق آگاہ کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے منڈی میں موجود جانوروں کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے
دریں اثناء ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر اقبال شاہد کا لائیو سٹاک چیک پوسٹوں اور مویشی منڈیوں کا اچانک دورہ، ایڈیشنل سیکرٹری نے لاہور میں این ایف سی اور مانگا کی مویشی منڈیاں جبکہ ٹھوکر پر قائم چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اقبال شاہد نے مانگا میں لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کے قرنطینہ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے منڈیوں اور ویٹرنری کیمپس میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیاویٹرنری کیمپس میں ادویات کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکلمنڈیوں میں لمپی سکن کنٹرول بارے گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت
چیک پوسٹوں پر مویشیوں والی گاڑیوں کی لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے۔ متاثرہ جانوروں کو فی الفور قرنطینہ مرکز بھجوایا جائے جہاں علاج معالجہ کا مناسب انتظام 24 گھنٹے موجود ہے۔ ڈاکٹر اقبال شاہد
ایڈیشنل سیکرٹری نے جانوروں پر چیچڑمارسپرے مہم بارے اطمینان کا اظہارکیا۔ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر احتشام الحق اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور ڈاکٹر زبیر باری بھی ایڈیشنل سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔