سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت کارکردگی بارے ماہانہ جائزہ اجلاس

مویشی پال کی سہولت کیلئے تمام افسران فیلڈ میں متحرک ہوں‘ سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی

لاہور: مویشی پال کی سہولت اور محکمانہ خدمات کی بروقت فراہمی کیلئے تمام افسران کا فیلڈ میں متحرک ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نے محکمہ لائیو سٹاک میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک کی سربراہی میں صوبہ بھر کے ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز کی کارکردگی کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے، اسی سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نے تمام افسران کو جانفشانی سے محکمانہ امور کی سرانجام دہی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام انتظامی افسران دفاتر سے نکل کر فیلڈ کے زمینی حقائق کا جائزہ لیں اور محکمانہ منصوبہ جات کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمانہ منصوبہ جات مثلا کٹابچاو، کٹا فربہ پروگرامز اور دیہی مرغبانی کے فروغ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل بارے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)خالد محمود چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل ڈاکٹر اقبال شاہد، ڈپٹی سیکرٹری(ایڈمن)امتیاز حسین اور ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر سمیت ڈائریکٹر جنرلز، ڈویژنل ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر پلاننگ، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اور ڈاکٹر یاسر ابرار نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے