محکمہ لائیوسٹاک اور سٹیٹ بنک کے تعاون سے بیف فارمنگ،آسان قرضہ کے موضوع پر سیمینار

محکمہ لائیو سٹاک نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تعاون سے بفیلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پتوکی میں "بیف فارمنگ کے رجحان اور نجی شعبہ میں آسان قرضہ سکیم کے فوائد” کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

ڈاکٹر اعجاز احمد گورسی (ڈائریکٹر بفیلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ)، ڈاکٹر کنور محمد نعیم (ڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور ڈویژن)، حاجی سعید حسن ہوتیانہ (صدر، بفیلو بریڈرز ایسوسی ایشن، پنجاب) اور محمد طاہر (سینئر ڈپٹی چیف منیجر، سٹیٹ بینک آف پاکستان) نے مشترکہ طور پر فارمر ڈے اور سیمینار کی صدارت کی۔

لائیو سٹاک اور بینکنگ سیکٹر کے ماہرین نے شرکت کرنے والے کسانوں کو گوشت کی فارمنگ اور زرعی قرضہ سکیموں کے فوائد سے آگاہ کیا۔ فارمر ڈے کے شرکاء نے بفیلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جینومک اور نیوٹریشن لیبارٹریوں ، کاف ریزنگ سنٹر اور لائیو سٹاک تجرباتی اسٹیشن بھونیکی کا بھی دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے