مویشی پال ، طالب علموں کیلئے موبائل ٹریننگ بس کے ذریعے آگاہی مہم

فیصل آباد(لائیوسٹاک پاکستان) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام مویشی پال اور طالب علموں کیلئے موبائل ٹریننگ بس کے ذریعے آگاہی مہم زوروشور سے جاری ہے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر نگرانی مقامی ویٹرنیری ہسپتال کے عملے کے تعاون سے مقامی مویشی پال کے تعاون سے ویڈیو ڈاکومنٹری کے ذریعے جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف موضوعات پر آگاہی فراہم کی گئی۔

ٹیم نے سردی کے موسم میں جانوروں کی دیکھ بھال،جانوروں کو سردی کی شدت سے بچانے کے طریقہ کار، خوراک،بیماریوں سے بچائو،دیہی مرغبانی کی اہمیت، گلٹی دار بیماری کے بارے میں آگاہی دی۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بتایا کہ رواں سال اب تک موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 375 تربیتی پروگرامز منعقد کئے جاچکے ہیں جن میں 9671 فارمرز، اور طالب علموں نے شمولیت کی۔