وکیل کا محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری اسسٹنٹ پر قاتلانہ حملہ

وہاڑی (لائیوسٹاک پاکستان) محکمہ لائیوسٹاک سہولت سنٹر پر تعینات محمد شاہد، ویٹرنری اسسٹنٹ پر وکیل غضنفر علی کا قاتلانہ حملہ۔

تفصیلات کے مطابق بورے والا ضلع وہاڑی میں لائیوسٹاک سہولت سنٹر پر تعینات محمد شاہد، ویٹرنری اسسٹنٹ , ویٹرنری ہسپتال کےساتھ زیرتعمر سڑک پر کھڑا ٹھیکیدار کو سیوریج لائن سے متعلق گائیڈ کر رہا تھا، اسی اثناء میں وکیل غضنفر علی نے ساتھیوں سمیت اینٹوں سے حملہ کردیا اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے، ٹریکٹر کے نیچے دے کر جان سے مارنے کی کوشش، شور شرابے پر ہسپتال کے عملے نے بمشکل جان چھڑوائی، ویٹرنری اسسٹنٹ شدید زخمی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وکیل پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واقعہ پر پیراویٹس کمیونٹی کا شدید احتجاج، قانون کے مطابق وکیل کو سزا دینے کا مطالبہ، جبکہ سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب کا واقعہ کا نوٹس، RPO ملتان کی ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی۔