ویٹرنری اسسٹنٹ کا سرکاری موٹرسائیکل چوری، مقدمہ درج

دریاخان (لائیوسٹاک پاکستان) ویٹرنری ہسپتال دریاخان کا سرکاری موٹر سائیکل ہنڈا پرائیڈر 100 سی سی نامعلوم ملزمان نے چوری کرلیا

رانا محمد ریحان کی رپورٹ کے مطابق آصف عباس ولد غلام قاسم قوم کارلو سکنہ ٹبہ جھنجانوالہ دریاخان ویٹرنری اسٹنٹ سول ویڑنری ہسپتال دریاخان میں ملازم ہے نے تھانہ سٹی دریاخان پولیس کو درخواست نامعلوم ملزمان کے گزاری سائل کو گورنمنٹ کی طرف سے موٹر سائیکل ہنڈا پرائیڈ 100 ماڈل 2018 نمبری 60/SGG مالیتی 140000 روپے الاٹ شدہ ہے سائل کو مورخہ 8/9/22 وقت 9 بجے رات کو ظفرعباس ولد فیض احمد قوم گھلو سکنہ محلہ بنگیال آباد دریاخان نے مجھے کال کی کہ میری بکری کی حالت انتہائی خراب ہے ایمرجنسی ہے آپ ٹریٹمنٹ کیلئے آجائیں سائل بسواری موٹرسائیکل مزکورہ بالا کے گھر چلا گیا اور موٹر سائیکل میں لاک کرکے کھڑا کردیا واپس 9:20 پر آیا تو موٹر سائیکل ناموجود پایا جوکہ نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے جس پر مقامی پولیس تھانہ سٹی دریاخان نے مقدمہ نمبر170/22 جرم 381A ت پ ایکٹ کے تحت درج کرکے نامعلوم ملزمان اور موٹرسائیکل کی تلاش شروع کردی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے