لاک ڈائون،جنگلی جانوروں کی سرگرمیاں بڑھ گئیں
وفاقی دارالحکومت میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں جنگلی حیات کی نقل وحرکت بڑھ گئی
اسلام آباد (اے ایف پی) ان میں چیتے ، گیدڑ اور دیگر جنگلی جانور شامل ہیں۔ رینج افسر عمران خان نے نیوز ایجنسی کو بتایاکہ لاک ڈاؤن کے بعد نیشنل پارک میں آمدورفت نہ ہونے کے باعث جنگل کی خالی پگڈنڈیوں پر چیتے ، گیدڑ ، سور اور دیگر جانور عام گھومتے اور آرام کرتے دیکھے جاسکتے ہیں ، موشن کیمروں کے ذریعے ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا لگتا ہے کہ لوگوں کی آمدورفت نہ ہونے سے جنگلی حیات کافی پرسکون ہے ۔
Pingback: Wandlermesser PV-Anlage