لمپی سکن ویکسین امپورٹ بارے ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

(لائیوسٹاک پاکستان) اجلاس کی صدارت کنوینئر کمیٹی ڈائریکٹر جنرل (توسیع) نے کی۔اجلاس میں ویکسین امپورٹ بارے تکنیکی معاملات زیرِ بحث آئے صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی ہدایات پر ٹیکنیکل کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے کنوینر ڈائریکٹر جنرل توسیع ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، پروفیسر طاہر یعقوب، ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ممبرز ہیں، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے نمائندہ ڈاکٹر محمد افضل بھی کمیٹی کے ممبر ہیں ویکسین خریداری بارے عالمی معیار اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل توسیع

ویکسین بارے تکنیکی امور کو عالمی اداروں کی سفارشات کے عین مطابق مرتب کیا گیا ہے۔ شرکاء6 ملین ویکسین خوراکوں کی امپورٹ کیلئے 1.5 بلین روپے کی سمری محکمہ فنانس کو بھجوائی جا چکی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احتشام

ویکسین خریداری کو تیزترین طریقہ سے خرید کر بیماری کی اگلی متوقع لہر آنے سے پہلے لگایا جائے گا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک

اجلاس میں ٹیکنیکل کمیٹی کے کنوینر سمیت تمام ممبران کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔