تین کمپنیوں / مذبحہ خانوں کوحلال گوشت اردن برآمد کرنے کی اجازت

برآمد کنندگان غیرروایتی مارکیٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ،مشیر تجارت

کراچی(بزنس رپورٹر)تین پاکستانی کمپنیوں کو اردن میں حلال گوشت بر آمد کرنے کی اجازت مل گئی ۔ وزارت تجارت کے مطابق اردن کی حکومت نے تین پاکستانی کمپنیوں /مذبحہ خانوں کو بکری،بھیڑ،اونٹ اور دیگر مویشیوں کا گوشت اردن بھیجنے کیلئے اہل قرار دیدیا ہے اور اس ضمن میں سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے ۔ ٹاٹا بیسٹ فوڈ لمیٹڈ،دی آرگینک میٹ لمیٹڈ کمپنی اور تازج میٹ و فوڈ کو گوشت بر آمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے ،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے تمام برآمد کنندگان پر زور دیتے ہیں کہ وہ گوشت کی اس غیرروایتی مارکیٹ کے پیش کردہ ان مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے