جان بچانے والی اور دیگرادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

472 جان بچانے والی ادویات کی قیمت میں شرح مہنگائی 10.54 فیصدکے لحاظ سے 70فیصد اضافہ کیاجائیگا 60ہزار دیگر ادویات 10فیصد سے زائد مہنگی ہونگی،ڈریپ نے فارما سیوٹیکل کمپنیوں سے سفارشات طلب کرلیں

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)جان بچانے والی اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا، جان بچانے والی472 اور 60 ہزار دیگر ادویات کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح سے اضافہ ہوگا،جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے 70فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ،نئے فارمولے کے تحت گزشتہ مالی سال جون 2019 سے 30 جون 2020 تک مہنگائی کی شرح 10.54 فیصد کا سترفیصد بڑھایا جائے گا،60 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں میں 10.54 فیصد اضافہ ہوگا،کمپنیاں فارمولے کے مطابق ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے لئے ڈریپ کو سفارشات دیں گی جسکی منظوری کابینہ دے گی پھر باقاعدہ قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ترمیم شدہ ڈرگ پرائس پالیسی کے مطابق ساٹھ ہزار سے زائد رجسٹر ادویات کی قیمت میں دس فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دینے کے لیے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سفارشات بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کمپنیوں کو ہدایت دی کہ قیمتوں میں اضافہ کے لئے موجودہ قیمت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یا جنرل منیجر سے تصدیق شدہ ریکارڈ کے ساتھ ایک ماہ میں بھجوائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔