لائیوسٹاک ورچوئل گورننس سسٹم 9211 کے استعمال بارے مشاورتی اجلاس

لاہور(لائیوسٹاک پاکستان) گورنمنٹ لائیو سٹاک فارمز کی سرگرمیوں کی موثر نگرانی اور انجام دہی کیلئے ورچوئل گورننس سسٹم 9211 کے استعمال بارے مشاورتی اجلاس کا انعقاد ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) خالد محمود چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر پلاننگ اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر محمد اشرف نے محکمہ لائیوسٹاک میں موجودہ 9211 سسٹم کی طرز پر گورنمنٹ لائیوسٹاک فارمز کی تمام سرگرمیوں کی موثر نگرانی بارے منصوبہ لانچ کرنے کیلئے تجاویز پیش کیں۔جانوروں کیلئے چارہ جات کی کاشت، دودھ کی پیداوار،نسل کشی اور دیگر تمام سرگرمیوں بارے جدت پر مبنی مربوط نظام متعارف کیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مویشی پال کو مہیا کردہ سروسز کا ریکارڈ محکمہ کے افسران اور عملہ تک با آسانی پہنچایا جا سکتا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ خالد محمود چوہدری

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرلز (توسیع، ریسرچ، پروڈکشن)، ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ، ڈائریکٹر کمیونی کیشن اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔