صوبائی وزیر تعلیم کی زیرصدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس

(لائیوسٹاک پاکستان) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیرصدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجٹلائز کرنے کے حوالے سے اجلاس ،جس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذیلی اداروں کو ریکارڈ آن لائن کرنے کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کو جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وحدت روڈ پر واقع پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ کے آفس میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیرصدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجٹلائز کرنے کے حوالے سے اجلاس اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذیلی اداروں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کے حوالے سے کیے جانےوالے اقدامات کو بھی زیر غور لایا گیا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ دسمبر 2021 تک سکول ایجوکیشن کے تمام اداروں کو آن لائن کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ، تبادلے ، حاضری اور انرولمنٹ سمیت دیگر معاملات ایک ایپلی کیشن پر ہوں گے۔اجلاس میں قائداکیڈمی، پیک اور پیف اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے