دودھ سے تیارغذاؤں کی درآمد میں 57.07فیصداضافہ

ستمبرمیں درآمدات کاحجم 14.64ملین ڈالرتک بڑھ گیا،ادارہ شماریات

اسلام آباد: دودھ اور کریم سے تیار غذاؤں کی درآمدات میں ستمبر 2020 کے دوران 57.07 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 14.64 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر 2019 میں کریم اور دودھ سے تیار غذاؤں کی درآمدات کا حجم 9.3 ملین ڈالر رہا تھا، اس طرح ستمبر 2019 کے مقابلے میں ستمبر 2020 کے دوران دودھ اور کریم سے تیار غذاؤں کی درآمدات میں 5.34 ملین ڈالر یعنی 57 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے