پیداواری لاگت میں اضافہ،دودھ کی قیمت 175روپے فی لٹر ہونے کا امکان

پیداواری لاگت155روپے ، فارمرز ایسوسی ایشن کاسیکریٹری لائیو اسٹاک کوخط

کراچی(لائیوسٹاک پاکستان) ڈیری فارمرز نے دودھ کی فی لٹر قیمت 175روپے کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی ایس ایف اے )کی جانب سے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو دودھ کی قیمت پر نظر ثانی کے حوالے سے ایک خط لکھا گیا ہے جس میں دودھ کی فی لٹر قیمت کا نیا تخمینہ جار ی کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق سیکریٹری لائیو اسٹاک کے نام لکھے گئے خط میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی پیداواری لاگت155روپے بتائی ہے ۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے چار سال سے دودھ کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ،چار برس قبل دودھ کی فارمر پرائس86روپے لٹر مقرر کی گئی تھی اور اب چار برس بعد مہنگائی کے نتیجے میں دودھ کی پیداواری لاگت اور فارمر قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ دودھ کی 155روپے فی لٹر پیداواری لاگت کے حساب سے دودھ کی فی لٹر قیمت175روپے بنتی ہے جو کہ فارمر کا جائز حق ہے ،قیمتیں بڑھانے کیلئے فارمرز کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور اگر کمشنر کراچی نے نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو ڈیری فارمرز دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے