کوآرڈینیٹر برائے منسٹر لائیوسٹاک پنجاب کا ڈائریکٹر آفس کا دورہ

فیصل آباد (لائیوسٹاک پاکستان) کوآرڈینیٹر برائے منسٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد مستقیم نے ڈائریکٹر آفس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹرلائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔

انہوں نے اے ڈی پی سکیمز کے تحت کٹڑا پال وکٹڑا بچاؤ سکیموں، پولٹری یونٹس کی تقسیم کے عمل،سول ویٹرنیری ڈسپنسریز وسول ویٹرنیری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

کوآرڈینیٹر برائے منسٹر لائیو سٹاک محمد مستقیم نے کہا کہ مویشی پال حضرات سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور انہیں محکمانہ سہولیات کی فراہمی بارے آگاہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان و کاشتکارحکومت پنجاب کی جانب سے مویشی پال حضرات کیلئے جاری سیکمیوں سے استفادہ کرسیکں