صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار شہاب الدین خان کا ملتان کا دورہ

ملتان (لائیوسٹاک پاکستان) صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے ملتان میں لائیو سٹاک کمپلیکس کا افتتاح کیا اور تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (جنوبی پنجاب) ڈاکٹر محمود اعجاز اور ڈویژنل ڈائریکٹر ملتان ڈاکٹر سبطین بھٹی نے صوبائی وزیر کو محکمانہ امور اور کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نے کسان لائیو سٹاک بیٹھک میں بھی شرکت کی اور محکمانہ عملہ سے ملاقات بھی کی۔ صوبائی وزیر سردار شہاب الدین کا کہنا تھاکہ مویشی پال تک لائیو سٹاک سروسز کی بہترین فراہمی ہمارا نصب العین ہونا چاہیئے۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر غضنفر علی چھینہ اور ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سہیل بھی اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

مزید براں، صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنوبی پنجاب) سے بھی ملاقات کی اور محکمانہ و سرکاری امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ سردار شہاب الدین نے ملتان میں ویٹرنری ہسپتالوں اور گورنمنٹ پولٹری فارم کا بھی دورہ کیا۔