مچھروں کو بھگائیں

موسم چاہے سرد ہو یا گرم مچھروں سے دور رہنا ممکن نہیں ہوتا۔چاہے کتنی ہی تدبیریں کر لیں یہ جان نہیں چھوڑتے اور کہیں نہ کہیں سے آہی جاتے ہیں۔آج کل تو مچھروں کی وجہ سے ڈینگی کا مرض عام ہے اور ہر کوئی ان سے پریشان ہے۔اگر آپ بھی مچھروں سے پریشان ہیں تو اس ترکیب پر عمل کر کے آپ ان سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔مچھر آپ کے گھر سے ایسے بھاگیں گے جیسے کبھی آئے ہی نہ ہوں۔

طریقہ:ایک گلاس گرم پانی میں چار چمچ چینی اور ایک چمچ خمیرہ ایسٹ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک پلاسٹ کی بوتل لیں اور اس کو اوپر سے کاٹ لیں۔بوتل کو اس طرح سے کاٹیں کہ اس کا منہ الگ ہو جائے اور نیچے سے ایک کپ جیس شکل میں رہ جائے۔کٹے ہوئے منہ والے حصے کو الٹا کر کے بوتل کے اوپر رکھ دیں اورپانی کا محلول اس کے اندر ڈال دیں۔بوتل کو کسی بھی کپڑے یا رومال سے کور کر دیں جیسے پیکنگ کی جاتی ہے۔اس کے بعد بوتل کو گھر کے کسی بھی کونے میں رکھ دیں جہاں روشنی کم ہو۔ایسا کرنے سے مچھر آپ کے گھر سے بھاگ جائیں گے کیونکہ چینی پانی میں حل ہو کر ایک محلول بناتی ہے جس سے ہوا میں موجود ذروں کی موجودگی میں ایسی گیسز بنتی ہیں جس سے مچھر اس میٹھے پانی کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں اورجال میں پھنس جاتے ہیں۔بوتل کاٹ کر اور اس کے منہ والا حصہ الٹا کر کے بوتل کے نیچے والے حصے میں ڈالنے سے مچھر بوتل کے تنگ منہ میں پھنس جاتا ہے اور باہر نہیں نکل پاتا۔آپ اس طریقے پر عمل کر کے دیکھیں مچھر اگر باکل ختم نہ بھی ہوئے تو کم ضرور ہو جائیں گے۔آج کل ڈینگی سے بہت لوگ پریشان ہیں اورہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کا رش ہے کہ کم ہونے کو ہی نہیں آرہا۔ اگر آپ اس تیار کئے ہوئے محلول میں تھوڑا سا کافور کا پاؤڈر اور تھوڑا سا جامن کا سرکہ مکس کر لیں تو مچھر بھی نہیں آئیں گے اور ڈینگی مچھر بھی خوشبو کی وجہ سے مر جائے گا یا دور رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے